سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ’جبرائیل آرنلڈ‘ نامی فنکار نے سرد ترین موسم کے باعث برف سے ڈھکے خلیج بوثنیہ پر میوزک کانسرٹ کا انعقاد کیا۔
اس منفرد کانسرٹ میں شرکت کے لیے سیاح کشتی میں سوار ہوکر یہاں پہنچے، جس کے بعد فنکار نے پیانو بجا کر سْر بکھیرے جسے سیاحوں نے خوب انجوائے کیا۔
واضح رہے کہ یہ فنکار اس سے قبل بھی منفرد مقامات پر موسیقی کے سْر بکھیر کر لوگوں کی توجہ حاصل کرچکا ہے













