برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایسے افرادجو پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک کھاتے ہیں ان میں ڈیپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں، سبزیوں اور اناج کے استعمال سے ڈیپریشن کے خطرے کو 10فیصدتک کم کیا جاسکتا ہے ۔

محققین کے مطابق خوراک اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا تعین کرنے کے لیے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے لیکن ایسی حالت کو کنٹرول کرنے کے لیے طرز زندگی میں سادہ سی تبدیلیوں کو ادویات پرترجیح دینی چائیے۔

’رش یونیورسٹی‘ شگاگو میں ہونے والی اوسطاً81 برس عمر کے 964افرادکے تجزیہ کے دوران ڈیپریشن کی علامات جیسے مستقبل کے حوالے سے ناامیدی وغیرہ کا مشاہدہ کیاگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY