امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک شہری نے کسی رشتہ دار یا قریبی دوست کو کھویا: سروے

0
744

امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے اپنے کسی رشتہ دار یا قریبی دوست کو کھویا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ اور شکاگو یونیورسٹی کے نیشنل اوپینیئن ریسرچ سینٹر کے ایک نئے سروے میں مختلف آرا سامنے آئیں۔

ایک طرف تو وائرس کے بارے میں عوام کی پریشانی ختم ہو رہی ہے جب کہ دوسری جانب سوگ منانے والے افراد محفوظ رہنے کے لیے مسلسل جدوجہد پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سروے کے مطابق ایسے میں جب کہ ویکسینز اس وبا کے خاتمے کے لیے حقیقی امید دلا رہی ہیں۔ پھر بھی ہر تین میں سے ایک امریکی ویکسین لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے سروے میں سامنے آیا کہ سب سے زیادہ ہچکچاہٹ نوجوان بالغ افراد، کالج کی ڈگری نہ رکھنے والے افراد اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان میں نظر آتی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY