ايرانی نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات ميں پيش رفت ہوئی ہے تاہم ڈيل کو بچانے کے ليے يہ ناکافی ہے۔ ان کے بقول مذکورہ پيش رفت ايران کی توقعات پر پوری نہيں اترتی۔ عراقچی نے يہ بيان ايران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابين سن 2015 ميں طے پانے والی جوہری ڈيل کو بچانے کے ليے آج ويانا ميں مذاکرات کے بعد ديا۔ بات چيت ميں جرمنی، برطانيہ، فرانس، روس اور چين کے نمائندے شريک تھے۔ ايران کا مطالبہ ہے کہ اسے خام تيل فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ دريں اثناء واشنگٹن حکومت سے مطالبہ کيا گيا تھا کہ وہ بات چيت کو موقع دينے کے ليے اپنی پابنديوں ميں عارضی نرمی لائے، جسے واشنگٹن نے مسترد کر ديا۔

SHARE

LEAVE A REPLY