سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے رشوت لینے کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ پولیس نے انہیں منگل کو حراست میں کر پوچھ گچھ کی۔ ترسیٹھ سالہ سارکوزی پر الزام ہے کہ سن دو ہزار سات میں ان کی صدارتی مہم کے لیے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے سرمایہ مہیا کیاگیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ استغاثہ نے ان سے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کرنے جیسے امور پر پوچھ گچھ کی۔ تاہم سارکوزی نے کہا کہ وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہوئے ہیں۔ سن دو ہزار بارہ میں اپنی مدت صدارت مکمل کرنے والے سارکوزی کو کئی طرح کے مقدمات کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY