سعودی عرب نے قطر کو دھمکی دی ہے کہ اگر اُس نے روسی میزائل حاصل کیے تو وہ کسی ممکنہ فوجی ایکشن کے لیے تیار رہے۔ فرانسیسی اخبار لے موند کے مطابق ریاض حکومت نے صدر ایمانوئل ماکروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے قطری حکومت کو میزائلوں کے حصول سے باز رہنے پر قائل کریں۔

اس اخباری رپورٹ کے حوالے سے فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ رواں برس جنوری میں ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ قطر کو انتہائی جدید میزائل نظام S-400 فراہم کرنے کی بات چیت خاصی آگے بڑھ چکی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY