وہاں (بھی) ایک اذان اور دو اقامتوں کے سا تھ مغرب اور عشا ء کی نما زیں ادا فرمائیں۔اور ان دو نوں کے درمیان کو ئی تسبیح نہیں کی۔پھر رسولﷺ اللہ محو ِ استرا حت ہو گئے یہاں تک فجر ظاہرہو گئی (روشنی پہاڑ پر نظر آنے لگی)۔ پھر آپ نے ایک اذان اور ایک اقامت سے فجر کی نما ز ادا فر ما ئی، یہاں تک فجر نما یا ں ہو گئی،پھر آپﷺ قصواء پر سوار ہو ئے مشعر الحرام کی طرف تشریف لا ئے اور قبلہ رخ ہو کر کھڑے رہے اور اللہ کی حمد اور تکبیر کہی تسبیح کی،تو حید بیا ن فر ما ئی۔یہاں تک کہ دن بہت روشن ہو گیا۔تب آپﷺ نے اپنے پیچھے حضرت فضل بن ؓعبا س کو بٹھا یا اور روانہ ہو گئے جب بطن ِ محسر میں پہنچے تو کچھ تیز چلنے لگے پھر اس درمیا نی راستہ پر چل پڑے جو جمرہ کبرا (بڑے شیطاں) کی طرف جا تا تھا،یہاں آپ اس جمرہ کے پا س آئے جو درخت کے پا س ہے اور اس کو آپﷺ نے سا ت سنگریزے وادی کے نشیب کی طرف سے ما رے اور ہر مرتبہ تکبیر کہی۔ پھر آپ قر با ن گا ہ میں تشریف لے آئے اور اپنے دست ِ مبا رک سے تریسٹھ جا نور قربان کیئے اور فرمایا کہ یہ قربان گاہ ہے پھر 83 جا نور حضرت علی ؓنے قر با ن کیئے۔ اس کے بعدہر جا نورمیں سے ایک ایک ٹکرا لانے کا انکو حکم دیا، اس کو ایک ہا نڈی میں پکا یا، اسکا گوشت دو نوں نے تنا ول فر ما یا اور شوربہ پیا اور پھر رسول اللہﷺ سوار ہو ئے اور مکہ معظمہ کی طرف روانہ ہو گئے، وہاں جا کر ظہر کی نما ز پڑھی اور زمزم پر تشریف لے گئے بنی عبد المطلب کے پا س جو وہاں پا نی پلا رہے تھے آپ نے فر ما یا بنی عبد المطلب ڈول نکا لو،اگر تمہا رے حوض پر غالب آجا نے کا ڈر نہ ہو تا تو میں ﷺ بھی تمہا رے ساتھ ڈول نکا لتا۔ پس انہوں نے ڈول پکڑا یا اور آپﷺ نے پا نی پیا۔اسی حدیث کو مسلم، نسا ئی، ابو داؤد ؒنے بھی روایت کیا ہے مگر راوی ان میں مختلف ہیں اور کچھ تھو ڑے بہت اضا فے بھی ہیں جبکہ امام احمد ؒ نے اختصار سے کام لیا ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے عرض کر چکے ہیں کہ حضورﷺنے خو د کو پہلے عمرہ کے بعد حلال نہیں کیا اس لیئے کہ بعض محدثین کے بقول حج کے سلسلہ میں آخری وحی سعی کے دوران آئی اور یہ با ت اس سے بھی ظا ہر ہو تی ہے کہ سعی ختم کر نے کے بعد حضورﷺ نے فر ما یا تھاکہ مجھے اپنے ﷺمعا ملہ کا علم ہو تا تو میں اپنے آپکو ﷺپا بند نہ کر تا اور قربا نی کا جانور ہمرا ہ نہ لا تا اور جو لو گ قر با نی کے جا نور نہیں لا ئے ہیں۔وہ خو د کو حلال کر لیں یعنی احرا م سے واپس با ہر آجا ئیں۔لہذا اس مرتبہ (طواف ِ زیا رہ کے مو قعہ پر) آپ نے طواف فر ما یا مگر سعی نہیں فر ما ئی۔ جس سے دوسرےامامِ ِ ؒاہل ِ سنت متفق ہیں۔ مگرحضرت امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک دو نوں حا لتوں میں سعی کر نی لا زمی ہے۔واللہ عالم۔ (بقیہ اگلے شمارے میں پڑھیئے)













