سال نو کے موقع پر تین لاکھ چھیاسی ہزار بچے پیدا ہوئے، یونیسیف

0
735

پیر کو سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں تقریباً تین لاکھ چھیاسی ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کے مطابق ان میں سے نوے فیصد بچوں کا تعلق غیر ترقی یافتہ خطوں سے ہے۔

ان ممالک میں سر فہرست بھارت ہے، جہاں انسٹھ ہزار بچے پیدا ہوئے، اس کے بعد تقریباً 45 ہزار کے ساتھ چین بچوں کی پیدائش کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔

یونیسیف کے مطابق پیدا ہونے والےتقریباً ایک لاکھ نوے ہزار بچوں کا تعلق نو ملکوں سے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY