سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میں جیل جانے کےلئے تیار ہوں،انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ہمیں آخری بال تک مقابلہ کرنا چاہیے اور ہم ایسا کریں گے۔جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
ان کا کہناتھاکہ 100 کے قریب پیشیاں بھگتیں اب بھی واپس پاکستان جائیں گے،یقین ہے آخری فتح مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی ۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے امید ہے جلد ہوش میں آجائیں گی ۔













