غزہ معاملے پر امید کی کرن نظر آئی ہے، ایک دو دن میں چیزیں واضح ہوجائیں گی: خواجہ آصف

0
565

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی۔ْ

انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے، غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی اور توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ْ

ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اگر دوبارہ ایڈونچر کرے گا تو اس میں بھی ذلت اٹھائے گا ،،کسی کو ہماری فورسز کی تیاریوں پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY