یوم پاکستان، مزار قائد اور مینار پاکستان روشنیوں میں نہا گئے

0
1801

قوم کو78 واں یوم پاکستان مبارک ہو،کراچی اور لاہور میں شاندار آتش بازی ،مزار قائد اور مینار پاکستان روشنیوں میں نہا گئے۔ مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنی سے منور کیا گیا ہے۔

ملک کے گوشے گوشے میں یوم پاکستان منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کراچی میں جہاں مزار قائد کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے وہیں شارع فیصل اور دیگر مقامات پر بھی عمارتیں سجائی گئی ہیں ۔پشاور اور دیگر میں بھی یوم پاکستان منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، شہر کی مختلف عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔

پاک سرزمین کے محافظوں، پاک فضاؤں کے شاہینوں اور سمندر کے پاسبانوں کی پریڈ شکر پڑیاں میں منعقد کی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY