چین میں سیاسی اصلاحات کے لیے جدوجہد کرنے والے نوبل امن انعام یافتہ اکسٹھ سالہ لیو شیاؤبو آج چین کے شمال مشرقی شہر شین یانگ میں انتقال کر گئے ہیں۔

شین یانگ حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ شیاؤبو کے مختلف اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور انہیں بچانے کی کوششیں کامیاب ثابت نہیں ہو سکیں۔

لیو شیاؤبو کو 2009ء میں ریاست کے خلاف اقدامات کے الزام میں 11 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیو شیاؤ بو جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY