قومی کرکٹرز کے تین روزہ فٹنس ٹیسٹ ختم ہو گیے ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان ٹیم کے لئے 16 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔

ورلڈ الیون کے خلاف کون کون میدان میں اترے کا سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منجمنٹ کی مشاورت سے سولہ کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست تیار کر لی ۔

عامر یامین اور سہیل خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ آلراونڈر فہیم اشرف کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے والے کامران اکمل، وہاب ریاض اور سہیل تنویر کے نام فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، محمد نواز، عثمان شنواری، رومان رئیس، شاداب خان اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔
کیمپ کے لئے کھلاڑی 6ستمبر کو رپورٹ کریں گےجبکہ کیمپ 7 ستمبر کو شروع ہو گا

SHARE

LEAVE A REPLY