کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی مبینہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی خاندان کو شدید نقصان پہنچا ہے انکے ایک ہی فیملی کے پانچ لوگ گولیوں کا نشانہ بنے ہیں
اس کلنگ کے بارے میں پاکستان کا میڈیا بھی عمومی طور پر خاموش ہے اور کسی گروپ نے بھی بظاہر اسکی ذمیداری قبول نہیں کی
عالمی اخبار کی بیورو چیف برائے خلیج شاہین اشرف علی نے بتایا ہے کہ کویت میں مقیم آمنہ سجن لعل کے قریبی عزیز امیر علی ابن عزیز دھارامسی جو کل شعیہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ھوئے انکی دعائے مغفرت اور بلندی درجات کے لیئے آمنہ سجن لعل جی اور انکے شوہر مختار سجن لعل جی نے دعا کی درخواست کی ہے
اطلاعات کے مطابق افسوس ناک بات یہ ھے کہ ایک ھی خاندان کے تین بے گناہ افراد کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا جس میں ڈھائی سال کا علیاصغر بھی شامل ھے جس نے ابھی ٹھیک سے بولنا اور چلنا بھی نہیں سیکھا اس کو 25 گولیاں لگی ھیں اور بہت تشویش ناک حالت میں زندگی اور موت سے جنگ کر رھا ھے
عالمی اخبار نے آمنہ سجن لعل جی اور مختار علی سجن لعل سے تعزیت کی ہے
شاہین اشرف علی۔ کویت












