بھارتی سپریم کورٹ نے دُہرے قتل کیس میں لوک سبھا کے سابق ممبر کو عمر قید کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز پربھوناتھ سنگھ کے خلاف قتل کیس کا فیصلہ سنایا اورجرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راشتریا جنتا دل کے سابق ممبر پر 1995 میں دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ پربھوناتھ سنگھ نے 1995 کے الیکشن میں مخالف امیدوار کو ووٹ دینے پر دو افراد پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگئے تھے۔












