وفاقی حکومت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اورنگزیب حق کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے ڈی ایم جی کے افسر اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے تبدیل کردیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیاہے،وہ اس سےپہلے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

ڈاکٹر اعجاز منیر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے،ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اوروہ18 مئی 2023 ءکو ریٹائر ہوں گے،وہ چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر بھی رہ چکے ہیں۔

سیکرٹری شماریات طارق محمود پاشا کوسیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ،سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان محمود ایوب شیخ کو سیکرٹری شماریات تعینات کردیا گیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم محمد جلال سکندر سلطان کو سیکرٹری سفیران اور میاں اسد حیاء الدین سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کردئیے گئے۔

سیکریٹری کیڈ ثاقب عزیزکو سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور محمد طارق جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس تعینات کردئیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY