پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

0
1053

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے، صحافیوں کے ساتھ مل کر آزادی اظہار رائے کیلئے جنگ لڑی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تنقید ہمیشہ خندہ پیشانی سے برداشت کی، مسجد نبوی اور لندن میں بھی مجھ پر تنقید کی گئی، کبھی نہیں گھبرائی۔

انہوں نے کہا کہ پیمرا (ترمیمی) بل 2023 پر 12 ماہ مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے سمیت تمام میڈیا تنظیمیں مشاورت کے عمل میں شامل رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت نے پارلیمنٹ کے اندر اور سڑکوں پر اظہار رائے کی آزادی کیلئے جنگ لڑی، سابق دور میں پی ایم ڈی اے کا کالا قانون نافذ کرنے کی کوشش کی گئی، ہم اس کے خلاف کھڑے ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس منظور کرائی، مجھے معلوم ہے ورکرز کن پریشانیوں سے گزرتے ہیں، پیمرا (ترمیمی) بل 2023 میں صحافیوں اور ورکرز کے تمام واجبات کی ادائیگی دو ماہ میں کرنے کی بات کی ہے، یہ نہیں کہا گیا کہ انہیں تنخواہ دو ماہ میں ادا کی جائے، اس پر اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ لیبر لاز کی خلاف ورزی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY