پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں کے کیس میں عبوری حکم جاری

0
710

سپریم کورٹ نے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں کے کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے 26 یونیورسٹیوں سے رپورٹ طلب کرلی۔

پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 26 یونیورسٹیوں کے پیش نہ ہونے سے متعلق عبوری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 26 یونیورسٹیز سے ڈگریز کی تصدیق سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ سپریم کورٹ نے کہا رپورٹ پیش نہ کرنے پر یونیورسٹی ذمہ داران پیش ہو کر تاخیر پر وضاحت پیش کریں۔

عدالت عظمیٰ نے 22 تعلیمی بورڈز سے ڈگریز کی دوبارہ تصدیق طلب کر لی۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملک کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن 24 گھنٹے میں تصدیق کر کے رپورٹ پیش کریں، سول ایوی ایشن 26 دسمبر تک تعلیمی بورڈز سے کیے گئے رابطے کے بارے میں آگاہ کرے، 42 یونیورسٹیز میں سے 16 یونیورسٹیز سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریز کی تصدیق کے حوالے سے 37 اداروں کو نوٹس جاری کیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY