ہمارا نواسہ سید عباس رضا زیدی حصول علم کے ایک نئے سفر پر،صفدر ھمدانی

0
2708

سید عباس رضا زیدی ہماری اکلوتی اور عزیز از جان بیٹی زہرا صفدر زیدی اور ہمارے داماد سید ندیم زیدی کا بڑا بیٹا ہے اور سچ کہوں ہم سب کے لیئے قابل فخر ہے۔ میں کتنے ہی عرصے سے اس بات کا قائل ہوں اپنے بچوں کی اچھی باتوں کی تعریف ضرور کرنی چاہیئے کہ اس سے دوسرے بچوں میں بھی آگے بڑھنے اور سنگ میل عبور کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے

نظر بددور عباس اب گیارہ برس کا ہو گیا اور آج دو ستمبر دوہزار بائیس سے اس نے اپنے تعلیمی سفر کا ایک نیا سنگ میل شروع کیا ہے کہ اب وہ ہائی سکول میں گیا ہے جہاں پہلے جی سی ایس سی اور پھر اے لیول سے گزر کر یونیورسٹی پہنچے کا انشااللہ، اور خوشی و مسرت کی بات یہ کہ مقابلے امتحان کے بعد اسے یہاں کے ایک قدیم تاریخی سکول سٹن گرائمر سکول میں داخلہ ملا ہے جہاں اول تو داخلہ ملنا بذات خود ایک مشکل اور صبر اآزما مرحلہ اور دوسرے برطانیہ کے چند گرائمر سکول پرائیویٹ سکولوں کی فہرست میں آتے ہیں۔ یہاں پرائیویٹ سکول کا خرچ اکثر ہوش اڑانے کے لیئے کافی ہے ۔
The cost of private school (age 4-18) is now over £35,000 to 45,000 annual per child
ایسی صورت حال میں متوسط طبقے کے لوگوں کے ایسے بچوں کے لیئے کہ جو تعلیمی قابلیت میں کسی طرح بھی کم نہیں یہ گرائمر سکول ایک نعمت ہیں جو مساوی تعلیمی سہولتوں کے ضمن میں آتے ہیں لیکن ان میں داخلے کا معیار بہت سخت ہوتا ہے اور ننانوے فیصد وہی معیار ہے جو پرائیویٹ سکولوں کا ہے۔ سٹن گرائمر سکول میں برطانیہ اور پھر گریٹر لندن کے ایسے ہی سکولوں کی فہرست میں آتا ہے

حکومت کی تعلیمی ویب سائٹ کے مطابق لندن کے گرائمر سکولوں کی درجہ بندی اس طرح ہے
1,Queen Elizabeth’s School, Barnet, is the number one ents leave for Russell Group universities than any other state1,-funded school in the country.
2. The Henrietta Barnett School (Barnet)
3. Wilson’s School, Wallington (Sutton)
4. Tiffin Girls’ School (Kingston-upon-Thames)
5. St Olave’s Grammar School (Bromley)
6. The Latymer School (Enfield)
7. St Michael’s Catholic Grammar School (Barnet)
8. Tiffin School (Kingston-upon-Thames)
9. Nonsuch High School for Girls (Sutton)
10. Sutton Grammar School (Sutton)
Sutton Grammar School, founded in 1927, is a boys’ grammar school and a member of the Folio Education Trust. It was awarded the High Performing Specialist School status in 2009 and makes the top 10 list of the best state secondary schools in London.
Boys hoping to secure one of the 135 places at Sutton Grammar School take the Sutton Eligibility Test, after which successful candidates are invited to take the school’s own Standard Admission Test. .

عباس رضا بلاشبہ خداداد صلاحیتوں کا حامل ہمہ جہت بچہ ہے لیکن اسکی حوصلہ افزائی اور تعلیمی کامیابیوں میں اسکی والدہ زہرا اور والد ندیم زیدی کا بہت بڑا حصہ ہے اور مجھے ذاتی طور پر اس بات کی خوشی ہے کہ اس خاندان کے بزرگوں کا طروہ امتیاز تعلیم اور علم ہی تھ ا مال و زر نہیں اور بچوں کی اس نسل نے حصول علم کی اس روایت کو آگے بڑھایا ہے اور یقینی طور پر عباس کے چھوٹے بھائی حسنین اور اکلوتی بہن زینہ بھی اسکے نقش قدم پر چلیں گے

عباس صرف تعلیمی میدان میں ہی نمایاں نہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں، ڈراموں اور تحریری مقابلوں میں بھی حصہ لیتا ہے۔ والدین نے اسے متوازن شہری بنایا ہے وہ دنیا کے ساتھ ساتھ دینی امور بھی مکمل دلچسپی لیتا ہے۔قرآن کی تعلیم بھی جاری ہے اور محرم کے ایام میں گھر کی مجالس میں وہ انگریزی میں ذکر کربلا بھی کرتا ہے اور آج ہمیں ایسے ہی متوازن بچوں کی ضرورت ہے

کتاب سے اسکی دوستی اپنے ماموں محمد صفدر کی طرح بے مثال ہے اورہر سالگرہ پر اسے کتابوں کے تحائف ملتے ہیں۔کچھ کتابیں تو ایسی ہیں جو شاید میں خود ایک ماہ میں بھی نہ پڑھ سکوں لیکن ہمارے بیٹے محمد کا کہنا ہے کہ وہ انکے کچھ ابواب پہلے ہی دیگر ذرائع سے پڑھ چکا ہوتا ہے۔ ان میں سے ایک ضخیم کتاب 550 صفحات کی شیرلک ہومز ہے۔ بہت بچپن سے عباس کی یہ اچھی عادت ہے کہ وہ رات کو کتاب پڑھے بغیر نہیں سوتا۔

پروردگار اس وصف کو بتصدق باب العلم فزوں تر کرے۔ بے شک عباس کی ایسی تربیت اور پرداخت پر اسکی والدہ زہرا اور والد ندیم قابل مبارکباد ہیں۔ پروردگار اس شجر کو مزید تناور اور ثمر بار کرے

دعا گو
صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY