مصر میں صدارتی انتخابات کا عمل جاری ہے، رائے شماری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق صدراتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ رائے دہندگان کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہے۔ اس انتخابات میں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے حریف موسی مصطفی موسی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بیرون ملک رائے دہی کا انعقاد 23 سے 25 مارچ تک کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مصری حکومت نے انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے تمام تر مطلوبہ انتظامات مکمل کر لیے۔

انتخابات کو پرامن رکھنے کے لئے مسلح افواج کی زیر نگرانی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY