ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ ترکی میں قانون کا بول بالا ہونے سے متعلق یورپی یونین کو تحفظات ہیں۔

دوسری طرف ایردوآن نے بلغاریہ کے شہر ورونا میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یورپی یونین اور ترکی کے مابین باہمی تعلقات ایک مرتبہ پھر بہتر ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر دیا جائے۔ سن دو ہزار سولہ سے یہ عمل تعطل کا شکار ہے۔ ترکی سن 1963 سے یورپی یونین کا رکن بننے کا امیدوار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY