کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب جمعرات کی شب انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوئی۔
گیمز میں 12 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان کا 103 رُکنی دستہ بھی کامن ویلتھ گیمز میں شریک ہے۔
پاکستان کی جانب سے معروف ریسلر انعام بٹ اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے قومی پرچم تھام کر دستے کی قیادت کی۔
ٹی ۲۰ کرکٹ میں پاکستان پہلا میچ آج جمعے کو بارباڈوس کے خلاف اور بھارت آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا












