سندھ حکومت کی 9 ،10 محرم کو موبائل سروس بند کرنیکی درخواست

0
358

سندھ کے سیکریٹری داخلہ ریاض سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 9،10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

سیکریٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے درخواست میں دونوں دن کراچی، حیدرآباد اور سکھر ڈویژن میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا ہے۔

سندھ حکومت نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ دونوں دن موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے شام جلوس ختم ہونے تک بند رکھی جائے۔

موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایات وفاقی وزارت داخلہ پی ٹی اے کو جاری کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY