مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر آج وادی بھر میں مظاہرے ۔

کشمیری میڈیا کے مطابق حریت قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں آج بعد نماز جمعہ احتجاج کا اعلان کیا ۔

حریت قیادت کا اس حوالے سے پیغام سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کشمیری وادی میں شہریوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق احتجاج کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

حریت قیادت نے ایمنسٹی انٹرنیشل، ایشیاء واچ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم سے کشمیر کے مظالم پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک زیر حراست، جبکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY