اختیارات کے ناجائز استعمال کاالزام،نواز شریف نیب لاہور میں طلب

0
58

نیب نے میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔جبکہ جیونیوز کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔نیب کا کہناہےکہ نواز شریف کےحکم سے ضلع کونسل کےعوامی منصوبے بند کرنے پڑےجس سے عوام کا نقصان ہوا۔نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف سمیت مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب

کرلیا۔ نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق علی عمران کی ملکیت میں لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY