بھارت نے امریکا سے درآمد کی جانے والی کئی مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی دہلی کے یہ اقدامات ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر بالترتیب دس اور پچیس فیصد محصولات عائد کیے جانے کے ردِ عمل میں کیے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انتیس امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ پر اضافی ٹیکس فوری طور پر لاگو ہوں گے، جب کہ دیگر پر اضافی محصولات کا نفاذ چار اگست سے ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY