دوسری ٹور ڈی گلیات نیشنل سائیکل ریس کا آغازہوگیا ہے۔ ریس میں ملک بھر سے 100 سائیکلسٹ حصہ لےرہے ہیں۔
دوسری ٹور ڈی گلیات سائیکل ریس کا آغازحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور سے ہوا۔ افغان سائیکلسٹ کی 6 رکنی ٹیم بھی تین روزہ ریس کا حصہ ہے۔
جنرل سیکریٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید ظاہر شاہ نے جیونیوز سےگفتگومیں بتایا کہ ریس کا پہلا مرحلہ پشاور سے اسلام آباد تک آج مکمل ہوگا۔ دوسرا مرحلہ اسلام باد سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نتھیاگلی تک ہوگا۔
ریس 12 فروری نتھیا گلی میں اختتام پذیر ہوگی












