پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 23 تلہ گنگ میں ضمنی انتخاب کا معرکہ (ن) لیگ نے جیت لیا۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے ملک شہریار 72 ہزار 71 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ لیگی کارکنوں نے جیت کا جشن خوب جم کرمنایا۔
حلقہ پی پی 23 پر ضمنی انتخاب کیلئے کل 198 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے ملک شہریار 72 ہزار 71 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سلطان سرخرو نے 49 ہزار 910 ووٹ حاصل کیے۔
حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 87 ہے۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 897، جبکہ خواتین کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 182 ہے۔ ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ نشست (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے ملک ظہور انور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY