امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی کمپنی لاک ہیڈ کا تیار کردہ میزائیل نظام خریدنے کی ڈیل کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ ڈیل پندرہ بلین امریکی ڈالر کی مالیت کی ہے۔ اس ڈیل کو طے کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ بھی خاصی متحرک رہی ہے۔ میزائیل نظام کی خریداری کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔

اِس اربوں امریکی ڈالر کی ڈیل کے تحت سعودی عرب کو لاک ہیڈ کمپنی کے تیار کردہ جدید چوالیس میزائل نظام تھاڈ فراہم کیے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY