مشرق وسطیٰ کے ليے امريکا کے اعلیٰ ترين کمانڈر جنرل جوزف فوٹل نے خبردار کيا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہيں ہوئی ہے۔
انہوں نے امريکی کانگريس کی ايک ذيلی کميٹی سے جمعرات کو اپنے خطاب ميں کہا انتہا پسندی کے شکار جنگجو موجودہ نسلوں کے ليے ايک مسئلہ ہيں کيونکہ وہ اپنے گروہ کی شکست کے بعد بھی مستقبل کی نسلوں ميں انتہا پسندانہ رجحانات کا تبادلہ جاری رکھيں گے۔
فوٹل نے کہا کہ اگر جہادی سوچ کے حامل ايسے جنگجوؤں سے درست حکمت عملی کے ساتھ نہ نمٹا گيا، تو يہ آئندہ بھی اسلامک اسٹيٹ جيسی تنظيموں کے قيام کا سبب بن سکتے ہيں۔












