سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے رد عمل میں سعودی عرب نے اپنے اقتصادی ڈھانچے میں جو تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں، وہ تکلیف دہ ہیں۔ اُنہوں نے شُوریٰ کونسل میں کہا کہ یہ اقدامات سرِدست تکلیف دہ ہو سکتے ہیں تاہم ملک کو طویل المدتی نقصانات سے بچانے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال ستمبر میں شاہ سلمان نے بچتی اقدامات کرتے ہوئے وُزراء اور شُوریٰ کونسل کے اراکین کی تنخواہوں میں بیس اور پندرہ فیصد کٹوتی کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی مراعات میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY