جرمنی کی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ہانس گیورگ ماسن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ منگل کے دن برلن حکومت نے بتایا ہے کہ کیمنٹس میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے مظاہرے کے بارے میں دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے ماسن کو برطرف کیا گیا ہے۔

ماسن نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے بیان کے برعکس کہا تھا کہ کیمنٹس میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے کسی غیر ملکی کا تعاقب نہیں کیا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کو ’جعلی‘ قرار دے دیا تھا۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ بیانات واپس لے لیے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY