سیاہ کافی کئی امراض سے بچاؤکے لئے مفید

0
1392

سردیوں کے موسم میں سیاہ کافی کا استعمال کئی امراض سے بچاؤ کا باعث بھی ہے اس لئے موسم سرما میں گرم مشروبات کی طلب میں اضافے کے ساتھ ان کی خریداری میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔
دنیا میں ایسے افراد بھی ہیں جو سیاہ کافی کو ناپسند کرتے ہیں اور بغیر چینی کی تلخ کافی نہیں پینا چاہتے لیکن ناپسندیدیگی کے باوجو د بھی سیاہ کافی کا استعمال ضرور کرنا چاہیئے ۔

ماہرین کے مطابق سیاہ کافی جگر کے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے ان کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے مختلف امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں جبکہ سیاہ کافی کے ذریعے سیاہ کافی دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کیاجاسکتا ہے جوکہ ۔جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ساتھ ہی ماہرین سیاہ کافی پلیژر کیمیکل یعنی خوشی فراہم کرنے والا مادہ کہتے ہیں جس کے ذریعے ڈپریشن سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاہ کافی سے کینسر کے امراض ،ذیابیطس ،دل کے امراض میں کمی کے ساتھ ساتھ ذہانت میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY