سری لنکا ویمنز ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے فائنل مقابلے یمں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 165رنزبنائے تھے، سمرتی مندھنا 60 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا ویمنز کی جانب سے کاویشا دلہاری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان سری لنکا نے صرف 2 وکٹویں گنوا کر 166 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، ہرشیتھا سماراوکراما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا ویمن نے پہلی مرتبہ ایشین ویمنز کپ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، بھارت ویمن نے یہ ٹائٹل 7 مرتبہ جیتا جبکہ ایک مرتبہ بنگلادیش ویمن چیمپئن بننے میں کامیاب رہی۔













