اسرائیل حماس معاہدہ: فلسطینیوں کا جشن، یرغمالوں کے خاندانوں کا اظہار تشکر

0
895

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں نے خوشی اور غم کی امتزاجی کیفیت کا اظہار کیا۔یرغمالوں کے رشتے داروں نے تشکر کا اظہار کیا اور تمام فریقوں سے معاہدے پر اس وقت تک قائم رہنے پر زور دیا جب تک اس پر پوری طرح سے عمل درآمد نہیں ہوجاتا۔

’’ہم ڈیڑھ سال سے خوشی کا انتظار کر رہے تھے۔‘‘ ایک فلسطینی خاتون،’’ اس وقت تک اس خبر پر یقین نہیں آئے گا جب تک یہ نہیں دیکھ لیتی کہ وہ سب گھر واپس آ گئے ہیں۔ ایک اسرائیلی خاتون

یہ تاثرات تھے اسرائیل حماس معاہدے کی خبر پر غزہ اور اسرائیل کی دو خواتین کے۔ ایسےہی تاثرات کا اظہار غزہ اور یرغمالوں کے خاندانوں کے متعدد افراد نے کیا۔

غزہ میں امریکی یرغمالوں کے خاندانوں نے اس خبر پر گہرے تشکر کا اظہار کیا اور ایک بیان میں کہا کہ آنے والے دن اور ہفتے ہمارے خاندانوں کے لیے اتنے ہی تکلیف دہ ہوں گے جتنے کہ ہمارے پیاروں کے ہولناک مصائب‘‘۔

انہوں نے کہا، “اسی لیے ہم تمام فریقوں سے کہتے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر قائم رہیں، ہر مرحلے تک جب تک یہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہو جاتا اور سب کو واپس نہیں کر دیا جاتا۔”

SHARE

LEAVE A REPLY