ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد تہران اسٹاک ایکسچینج کا 80 روز بعد آج دوبارہ آغاز ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں پہلےدن کی ٹریڈنگ میں ٹیڈپکس انڈیکس 2500 پوائنٹس کے اضافے سے 37 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کبھی بھی ماضی جیسی نہیں ہوگی اور دشمن کے پاس واحد راستہ یہی ہے کہ وہ ایرانی قوم کا احترام کرے اور ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے تہران کے ولی عصر اسکوائر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور اس کی موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا نہ تو محاصرہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے شکست دی جا سکتی ہے۔ اگر دشمن اتنا احمق ہے کہ وہ اسرائیلیوں کے جال میں پھنس کر ایک اور جارحیت کی حماقت کرتا ہے تو ایران نئے محاذ کھولتے ہوئے نئے طریقوں اور جدید وسائل کے ساتھ جواب دے گا۔













