افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔ نئے ایرانی سال کی یہ تقریبات شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں جاری ہیں۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان نے انکار کیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے۔ جس مقام پر دھماکے ہوئے ہیں، اس کے قریب زیارت سخی نامی ایک مزار بھی واقع ہے۔ دیسی ساختہ چھوٹے بم تین مختلف مقامات پر نصب کیے گئے تھے۔












