امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ان مبینہ رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ اس سال موسم گرما میں وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے تھے۔

ٹلرسن نے، جو ماضی میں ملٹی نیشنل تیل کمپنی ایکسون موبیل کے سربراہ رہ چکے ہیں، واشنگٹن میں کہا کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کبھی سوچا بھی نہیں۔

ساتھ ہی ٹلرسن نے وائٹ ہاؤس کے اپنے ساتھ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو کمزور بنانے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ٹلرسن کو صدر ٹرمپ کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY