پاکستان نے ثالثی کیلئے روس کی پیشکش قبول کرلی

0
906

پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی پر روس کی ثالثی کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ثالتی کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں،اس کے ساتھ ہی روسی وزیر خارجہ نے بھی پیشکش کی ہے کہ وہ مذاکرات کےلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم روس سے کہتے ہیں کہ اس کی پیشکش پر پاکستان تیار ہے ،ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے آپ دعوت دیں ۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو آج رہا کردیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY