رپورٹ۔ جابر حسین ۔سڈنی

بات اتنی سی ہے یزید تھا ۔۔ حسین ع ہے

دنیا کے اور شہروں کی طرح آسٹریلیا کے ہر شہر میں روز عاشور منایا گیا اور ہر شہر سے جلوس امام حسین علیہ السلام برآمد ہوئے ۔ سڈنی میں بھی جلس صبح 8 بجے ہائڈ پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ رستوں سے گزرتا ہوا صبح 11 بجے اوپرا ہاؤس پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔

aust2

جلوس امام حسین علیہ السلام میں 15،000 سے زائد عزادار امام حسین علیہ السلام نے امام کو پرسہ پیش کیا۔ جلوس میں شرکاء لبیک یا حسین کے نعرے ، نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے امام حسین ع اور شہدائے کربلا کو پرسہ دے رہے تھے ۔

علماء نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین ع کے مشن کو آگے بڑھانے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید محبت ، بھائی چارے ، مساوات قائم کرنے پر زور دیا ، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے ، مظلوم کا ساتھ دینے اور حق اور باطل میں فرق کرنے پر بھی زور دیا۔ کیونکہ یہی درس ہمیں واقعہ کربلا سے ملتا ہے ۔

aust3

جلوس دوگھنٹوں میں انتہائی پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوا ۔ علماء اور شرکاء جلوس نے آسٹریلیا فیڈرل پولیس اور حکومت کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جلوس کے بعد عزادار اپنی اپنی امام بارگاہوں میں واپس چلے گئے ۔ نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد مجلس بپا کی گئی ۔ اس کے بعد مغرب کی نماز ادا کی گئی اور بعد از مغرب ہر امام بارگاہ میں شام غریباں کی مجلس بپا ہوئی ۔

aust4

SHARE

LEAVE A REPLY