مصری پولیس نے شورش زدہ جزیرہ نما سینائی میں ایک آپریشن کے دوران کم از کم گیارہ مبینہ انتہا پسندوں کو ہلاک کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ جھڑپ اس جزیرہ نما کے مرکزی شہر العریش کی ایک عمارت کو گھیرے میں لینے پر شروع ہوئی تھی۔

پولیس نے عمارت کی تلاشی کے دوران اسلحے اور ہتھیاروں کو اپنے قبضے میں بھی لے لیا ہے۔ قاہرہ میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ کارروائی سینائی میں متحرک مسلم انتہا پسندوں کے خلاف گزشتہ برس سے شروع کارروائی کا حصہ ہے۔

جزیرہ نما سینائی میں مسلمان شدت پسند سن 2013 سے سرگرم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY