دو سینیئر مغربی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کو روس کے بحری جہازوں سے سمندر میں تیل منتقل کیا گیا ہے۔

ان ذرائع نے یہ بھی کہا کہ روس کی جانب سے ایسا کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ تیل کی منتقلی اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں کی گئی تھی۔ روس کی جانب سے ان بیانات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب چین نے جمعے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کی تردید کر دی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ چین نے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی میں چھوٹ دے رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY