چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم اور جمہوریت کےلئے لانگ مارچ کرنے کےلئے تیار ہیں۔
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اورجمہوریت پرحملے ہورہے ہیں،اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کیا،ہمیں اظہارآزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور اس کےلئے پارلیمانی اور عدالتی فورم کو استعمال کرنا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوا م مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں،آنٹی علیمہ کےلئے بجٹ میں سہولت فراہم کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ پہلے انسان بنیں پھر سیاست دان اورحکمران بنیں،آپ تو شہباز شریف کی تقریر برداشت نہیں کرسکتے ملک کیسے چلائیں گے؟












