شامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر 60 سے زائد فضائی حملے

0
101

شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بات شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتائی۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لیے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY