وسیم اکرم کی کوششیں،جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کر دیا

0
628

وسیم اکرم کی کوششیں رنگ لے آئیں،جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاوید میاںداد کا کہنا تھا کہ’’ شاہد آفریدی میرےہاتھوں ہی پروان چڑھاہے،اس کے بیان نے میرادل بہت دکھایاہے،پھربھی آفریدی کومعاف کرتاہوں،بڑا ہونے کے ناطے شاہد آفریدی کو معاف کرتاہوں‘‘۔

واضح رہے کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان الفاظ کی جنگ کے بعد وسیم اکرم نے کہا تھاکہ دونوں پاکستان کے کپتان رہے ہیں ،ایک میرا استاد ہے اور دوسرا میرا شاگرد ،چاہتا ہوں کے دونوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہو جائے

اس سے قبل کی اطلاعات کے مطابق

وسیم اکرم نے میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی ہے۔سوئنگ کے سلطان نے شاہد آفریدی سے رابطہ کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کا مشورہ دیا ۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایک میرا استاد ہے اور دوسرا میرا شاگرد ہے،چاہتا ہوں کے دونوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں پاکستان کے کپتان رہے ہیں اور ایک دوسرے کیخلاف بیان دینے سے کرکٹ کا نقصان ہے۔

سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی معاملے کو مل جل کر حل کریں ۔ معاملے کو بگاڑنے سے اچھا تاثر قائم نہیں ہو رہا۔۔ اس لیے قابل احترام کرکٹرز کا ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے

SHARE

LEAVE A REPLY