ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دی

0
855

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 174 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے جبکہ جونسن چارلس نے 44 رنز بنائے اور آندرے رسل 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ کپتان رومین پاول 23، نکولس پورن اور شیرفین ردرفورڈ نے 22-22 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

SHARE

LEAVE A REPLY