پاکستان تحریک انصاف کےرہنمامخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 25اپریل کوندیم افضل چن پی ٹی آئی میں شامل ہورہےہیں ہوسکتاہے اسی دن کوئی اوربھی وکٹ گرجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد کے مقامی میرج ہال میں ورکر کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ سندھ میں گزشتہ 10 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی برسراقتدار ہے لیکن کراچی کا حال تودیکھیں، نہ پانی ہے نہ بجلی اور کراچی میں رینجرز کے بغیر سکیورٹی بھی مکمن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی سوچ میں کافی فرق ہے وہ پارٹی صدر ہونے کی وجہ سے ملک کے کسی کونے میں بھی جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو کامن ویلتھ تقریب میں آگے یا پیچھے بیٹھانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

شاہ محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے دوستوں سے اچھی ملاقات ہوئی اور انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY