پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے دوران بھارتی طیارے اس قدر بوکھلائے رہے کہ ایک میزائل بھی فائر نہ کرسکے۔

0
938

بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی شہروں پر کیے گئے حملوں کے بعد پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے دوران بھارتی طیارے اس قدر بوکھلائے رہے کہ ایک میزائل بھی فائر نہ کرسکے۔

سینیئر صحافی شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے جواب میں شدید ردعمل دکھایا۔

شہزاد اقبال نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں پاک فضائیہ نے چین سےحاصل کردہ جے 10 سی طیارے استعمال کیے جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پی ایل 15 میزائل نصب تھے جن کی رینج 230 سے 280 کلومیٹر ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے پی ایل 15 میزائل استعمال کرتے ہوئے بھارتی طیارے گرائے، پاک فضائیہ کے طیاروں نے انتہائی فاصلے پر موجود اہداف کو بھی نشانہ بنایا، جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا گیا ان میں طویل ترین فاصلے پر موجود ہدف 190 کلومیٹر دور تھا جسے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب 3 بھارتی رافیل طیاروں سمیت کُل 5 جیٹ تیاروں اور ایک ڈرون کو گرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے جن 5 طیاروں کو تباہ کیا گیا ان میں سے 2 طیاروں کے پائلٹ ہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

شہزاد اقبال نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہماری انٹیلیجنس کے پاس ہلاک اور زخمی ہونے والے پائلٹس کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب دونوں جانب سے مجموعی طور پر 125 طیارے فضا میں تھے جن میں سے 75 سے 80 طیارے بھارتی فضائیہ کے تھے اور دونوں ملکوں کے طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں گئے۔

تاہم پاک فضائیہ کا جوابی حملہ اس قدر شدید تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی طیاروں کی جانب ایک میزائل بھی فائر کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

ذرائع کے مطابق نور خان ائیربیس پر بھارتی حملے کے بعد 10 مئی کو پاکستان کے جوابی حملے کے دوران جب پاک فضائیہ کے طیاروں نے اڑان بھری تو ان کے مقابلے میں فضا میں کوئی بھارتی طیارہ نہیں آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY