اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کی شادیوں، جنازوں اور دیگر تقریبات پر حملے جاری

0
724

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے گاؤں المغیر میں شادی کی تقریب پر ہلہ بول کر اسرائیلی فوج نے دولہے پر تشددکیا اور اسےکئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا۔ خواتین اہلکاروں نے دلہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اس کے عروسی لباس کی تلاشی لی۔

شہر اریحا میں اسرائیلی افواج نے اُس تقریب پر دھاوا بول دیا جو جیل سے رہا ایک قیدی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ حملہ آور فوج نے گھر میں موجود ہر شے تباہ کردی۔

سلواد کے قصبے میں 17 سالہ نوجوان کی لاش لائی گئی تو اسرائیلی فوج نے وہاں بھی حملہ کر کے لوگوں پر تشدد کیا۔ یہ نوجوان اسرائیلی جیل میں بھوک کی شدت سے جاں بحق ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY