وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیرہ جولائی کو ایک ’ورکنگ وزٹ‘ پر برطانیہ پہنچ کر وزیراعظم ٹریزا مَے سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باقاعدہ سرکاری دورے پر لندن نہیں جا رہے، اس لیے ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے افراد سے کسی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ برطانیہ کی وزیراعظم مَے پہلی غیرملکی سربراہِ حکومت تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا کا دورہ کرتے ہوئے اُن سے ملاقات کی تھی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے ابھی تک امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی ملک کا سرکاری دورہ نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY